مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرجعِ تقلید آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی رضوان اللہ علیہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
بیان میں اس سانحے پر حضرت ولیِ عصرؑ، حوزہ ہائے علمیہ، ملتِ ایران اور دنیا بھر میں مرجعیت سے وابستہ افراد کی خدمت میں تعزیت پیش کی گئی ہے۔
دفتر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مرحوم کے جنازے اور تدفین کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ